یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں شدید لڑائی کے بعد القاعدہ دہشت گرد تنظيم کے اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں شدید لڑائی کے بعد القاعدہ دہشت گرد تنظيم کے اڈے پر قبضہ کرلیا ہے۔ یمنی فورسز اور قبائل کی صوبہ مآرب کے مختلف علاقوں میں سعودی عرب اور اس کے اتحادیوں کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ یمن پرمسلط کردہ جنگ میں  القاعدہ دہشت گرد تنظیم کے عناصر بھی سعودی عرب کی مدد کررہے ہیں۔

المسیرہ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب کے علاقہ عبیدہ میں القاعدہ کے ساتھ شدید لڑائی کے بعد اس کے  اہم اڈے کری پر قبضہ کرلیا ہے۔

اس سے قبل یمن کی اسلامی تنظيم انصار اللہ کی سیاسی کونسل کے رکن محمد البخیتی نے کہا تھا کہ صوبہ مآرب میں یمنی فورسز اور قبائل اہم کامیابی کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یمنی عوام  مآرب کو آزاد دیکھنا چاہتے ہیں مآرب میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی شکست کے قریب پہنچ گئے ہیں۔ مآرب پر یمنی فورسز اور قبائل کے قبضہ کے نتیجے میں سعودی عرب کی طرف سے یمن کا محاصرہ ختم ہوجائےگا۔