بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور اس کی بیوی سمیت 13 اہلکار ہلاک اور 1 شدید زخمی ہوگيا ہے۔ ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ  کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر تامل ناڈو میں گرکرتباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور اس کی بیوی سمیت 13 اہلکار ہلاک اور 1 شدید زخمی ہوگيا ہے۔ ۔

اطلاعات کے مطابق ہیلی کاپٹر میں بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف بپن راوت اور ان کی اہلیہ سمیت 14 افراد سوارتھے۔ حادثے میں 13 افرادکی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی جبکہ 1 فرد  کوشدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

بھارتی فوجی حکام نے ہیلی کاپٹرحادثے میں سابق آرمی چیف اور موجودہ ڈیفنس چیف آف اسٹاف بپن راوت کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

بھارتی ذرائع کے مطابق بھارتی فضائیہ کا ہیلی کاپٹر ایئر فورس بیس سے آرمی ڈیفنس سروسز کالج جا رہا تھا کہ تمل ناڈو میں کنور کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی فضائیہ نے حادثے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔