یمنی فورسز نے سعودی عرب کے فوجی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو صوبہ صعدہ اور صوبہ عمران کے درمیان المشیہ علاقہ سرنگوں کردیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فورسزکے ترجمان یحیی سریع نے کہا ہے کہ یمنی فورسز نے سعودی عرب فوجی اتحاد کے ایک جاسوس طیارے کو سرنگوں کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمنی فوج کے ترجمان نے کہا کہ سعودی فوجی اتحاد کا جاسوس طیارہ سی ایچ 4 قسم کا تھا۔

یمنی فوج کے ترجمان نے کہا سعودی عرب کا جاسوس طیارہ صوبہ صعدہ اور صوبہ عمران کے درمیان المشیہ علاقہ سے اطلاعات جمع کررہا تھا جسے یمنی فورس نے نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔ یحیی سریع نے کہا کہ ہم سعودی عرب کی ہر قسم کی بربریت اور جارحیت کام نہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہیں۔