مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بنگلہ دیش، بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمال مشرقی بھارت میں محسوس کئے۔ زلزلے کی گہرائی12 کلومیٹراوراس کا مرکز شمال مشرقی بھارت سے 140کلومیٹردورتھا۔ بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ اور چٹاگانگ سمیت دیگر شہروں میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے میانمار، بھوٹان اورچین میں بھی محسوس کئے گئے۔زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
اجراء کی تاریخ: 26 نومبر 2021 - 10:27
بنگلہ دیش، بھارت اور میانمار کے سرحدی علاقوں میں 6.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں ۔