سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر شدید بمباری کی ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے آج صبح تین بار صنعاء کے مختلف علاقوں پرشدید بمباری کی۔ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے اپنے وحشیانہ حملوں میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔ سعودی عرب اس سے قبل صنعاء کے ايئر پورٹ پر بھی متعدد بار بمباری کرچکا ہے۔ سعودی عرب صوبہ مآرب اور الحدیدہ میں اپنی شکست کا انتقام لینے کے لئے یمن کی شہری آبادی کو نشانہ بنا رہا ہے۔ سعودی عرب کی یمن پر مسلط کردہ جنگ میں اب تک ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوگئے ہیں۔