فلسطین کی تنظيم حماس کے بیرونی امور کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب اور مسلم حکمرانوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب اور مسلم حکمراں خائن اور غدار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطین الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطین کی تنظيم حماس کے بیرونی امور کے سربراہ خالد مشعل نے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب اور مسلم حکمرانوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب اور مسلم حکمراں خائن اور غدار ہیں۔

خالد مشعل نے کہا کہ غاصب صہیونی حکومت کے ساتھ صلح کے تمام اجلاس ناکام ہوگئے ہیں اور اسرائیل عرب ممالک کے ساتھ اب سفارتی معاہدے کرکے ان پر اپنا تسلط جمانے کی کوشش کررہا ہے اور نادان عرب حکمراں خطے میں دانستہ طور اسرائيل کو مدد فراہم کررہے ہیں۔ اس نے کہا کہ  امت مسلمہ اور فلسطینی عوام ، عرب حکمرانوں کی اس خيانت کو کبھی معاف نہیں کریں گے۔ حماس کے رہنما نے کہا کہ فلسطینی عوام اپنے حقوق کے حصول کی جد وجہد جاری رکھیں گے۔