مہر خبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد مخـبر صوبہ ہرمز گان کے زلزلہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے کل رات بندر عباس پہنچ گئے۔ اس سفر میں وزیر صحت ، وزير بجلی اور وزیر داخلہ بھی نائب صدر کے ہمراہ ہیں۔ اطلاعات کے مطابق نائب صدر بندر عباس پہنچنے کے بعد فین کے علاقہ میں پہنچ گئے جو زلزلہ کا مرکز تھا ۔ صوبہ ہرمزگان کے گورنر پہلے ہی فین کے علاقہ میں موجود تھے۔ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 47 زخمی ہوگئے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 15 نومبر 2021 - 09:31
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر محمد مخـبر صوبہ ہرمز گان کے زلزۂہ سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرنے کے لئے کل رات بندر عباس پہنچ گئے۔