مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبہ ہرمزگان میں 4۔6 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں اب تک 2 افراد جاں بحق اور 11 زخمی ہوگئے ہیں۔ زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4۔6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے کے جھٹکے صوبہ فارس اور صوبہ کرمان میں بھی محسوس کئے گئے ۔ زلزلہ کی گہرائی 15 کلو میٹر زمین کے اندر بتائي گئي ہے۔ زلزلہ اتنا شدید تھا کہ لوگ کلمہ طیبہ پڑھتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے ۔ میناب اور قشم میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے۔ امدادی ٹیمں متاثرہ علاقوں ميں پہنچ گئی ہیں۔
ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات میں دبئی اور ابوظہبی سمیت کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں سے طویل عمارتیں لرزنے لگیں اورلوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔ ابھی تک جانی اور مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں موصول ہوئی۔