مہر خبررساں ایجنسی نے المسیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے یمنی فورسز کی مآرب شہر کی سمت پیشقدمی کو روکنے کے لئے مآرب شہر پر شدید بمباری کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق سعودی عرب کے جنگي طیاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں میں یمن کے شہر مآرب کے مختلف حصوں پر شدید بمباری کی ہے ۔ ذرائع کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل کی مآرب کی سمت پیشقدمی کو روکنے کے لئے سعودی عرب نے مآرب شہر کے مختلف حصوں پر بمباری کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق حالیہ دنوں میں یمنی فورسز اور قبائل نے مآرب کے جنوب میں واقع " ام ریش " فوجی اڈے پر قبضہ کرلیا۔ ام ریش فوجی اڈہ مآرب میں سعودی عرب کا آخری فوجی اڈہ تھا جس پر یمنی فورسز اور قبائل نے قبضہ کرلیا ہے۔ یمنی فورسز اب صافر کے علاقہ کی سمت پیشقدمی کرسکتی ہیں جو تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہے۔ سعودی عرب کو یمن پر مسلط کردہ جنگ میں تاریخی شکست کا سامنا ہے۔ سعودی عرب کو اس ظالمانہ جنگ میں امریکہ اور اسرائیل سمیت دس ممالک کی حمایت بھی حاصل ہے۔