بھارت کی ریاست تریپورہ میں مسلمانوں کےخلاف ایک بارپھرپرتشدد واقعات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارت کی ریاست تریپورہ میں مسلمانوں کےخلاف ایک بارپھرپرتشدد واقعات کاسلسلہ شروع ہوگیاہے۔ بھارتی ریاست تریپورہ میں مسلمانوں کیخلاف پرتشددواقعات میں مساجدشہیدکردی گئی ہیں، ریاست میں21مختلف واقعات میں مسلمانوں کونشانہ بنایاگیا جبکہ15مساجد میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے،3 مساجدکومکمل طورپرشہیدکردیاگیا، ان تمام واقعات میں ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی، ذرائع کے مطابق  ٹی20 ورلڈ کپ میچ میں پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی شکست کے بعد مسلمانوں کیخلاف پرتشددواقعات میں اضافہ ہواہے۔ بھارتی ذرائع کے مطابق بھارت میں ہندو دہشت گردی میں اضافہ ہورہا ہے جسے حکمراں جماعت کی مکمل حمایت حاصل ہے۔