مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مشرق وسطی میں امریکی دہشت گرد فوج کی مرکزی کمانڈ سینٹکام نے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوج نے شام میں القاعدہ کے سینئر کمانڈرعبد الحمید المطار کو ڈرون حملے میں ہلاک کردیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکی فوج نے ڈرون حملے کے ذریعہ القاعدہ کے سینئر کماںڈر عبد الحمید المطار کو شمالی شام میں نشانہ بنایا گیا۔ امریکی فوج نے اعلان کیا ہے کہ القاعدہ کے سینئر کماںڈر عبد الحمید المطار کی ہلاکت سے القاعدہ کو گہری چوٹ پہنچی ہے اور القاعدہ کی اب امیرکی شہریوں کو نشانہ بنانے کی قوت کمزور ہوگئی ہے۔