مہر خبررساں ایجنسی نے ایکسپریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے علاقہ مستونگ میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے خفیہ اطلاعات پر کی گئی کارروائی کے نتیجے میں 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے علاقے روشی میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 9 مبین دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ لاشوں کو شناخت اور دیگر قانونی کارروائی کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ روشی میں کالعدم دہشت گرد تنظیم کے زیر استعمال کیمپ کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، یہ کیمپ صوبے میں حالیہ دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہوا تھا۔ کیمپ سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے جس میں 9 کلاشنکوف، 20 کلو گرام دھماکہ خیز مواد، پرائما کارڈ، ڈیٹونیٹر اور آر پی جی راکٹ بمع دو گولے شامل ہیں۔