مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی نے 35 ویں عالمی اسلامی وحدت کانفرنس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےکہا ہے کہ سامراجی اورتسلط پسند نظام سے آزادی، امت مسلمہ کا واحد مقصد ہے۔
صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ امت مسلمہ میں تقریب اور وحدت کا پرچم حضرت امام خمینی (رہ) نے بلند کیا اور وحدت کا پرچم آج رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ہاتھ میں ہے اور ہم اتحاد و یکجہتی کے راستے پر گامزن ہیں ۔ اسلام اور امت مسلمہ کی سرافرازی اور سربلندی کے لئے اتحاد بڑی اہمیت کا حامل ہے۔
ایرانی صدر نے کہا کہ امت مسلمہ کے درمیان اختلاف اور تفرقہ پیدا کرنے والے امور سے پرہیز کرنا چاہیے کیونکہ امت مسلمہ کا واحد مقصد عالمی سامراجی نظام کے تسلط سے آزادی حاصل کرنا ہے۔
صدر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ وحدت کا بنیادی اور اساسی نقطہ پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی (صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ہیں اور اہلبیت کی سیرت پر گامزن رہنا اتحاد اور یکجہتی کی اصلی رمز ہے۔