افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قندہار میں شیعہ جامع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم وہابی دہشت گرد تنظیم داعش نے قندہار میں شیعہ جامع مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

الجزیرہ کے مطابق قندہار میں مسجد پر بہیمانہ اور دہشت گردانہ حملے کے نتیجے میں 62 نمازی شہید اور 70 سے زائد زخمی ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق خودکش حملہ آور نے نمازیوں کے درمیان دھماکہ کیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے۔ افغانستان کے صوبہ قندوز میں گذشتہ جمعہ کو بھی وہابید ہشت گردوں نے شیعہ مسجد پر نماز جمعہ کے دوران دہشت گردانہ حملہ کیا تھا جس کے نتیجے میں 100 نمازی شہید اور 250 زخمی ہوگئے ۔  افغانستان میں طالبان کی حکومت نے شیعہ جامع مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے ذرائع کے مطابق حملے میں تین خودکش حملہ آوروں نے حصہ لیاجبکہ ایک دہشت گرد نے نمازیوں پر فائرنگ کی۔ افغانستان میںط البان کی حکومت آنے کے بعد داعش دہشت گردوں کے حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔