مہر خبررساں ایجنسی نے کشمیر میڈیا سروس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ہندوستان کے زيرانتظام کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج پر مسلح افراد نے حملہ کردیا ، جس کے نتجے 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے ضلع پونچھ میں مسلح افراد نے بھارتی فوج پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا، ہلاک اہلکار میں بھارتی فوج کا آفیسر اور جونئیر کمیشن اہلکار شامل ہے۔
واقعہ کے بعد بھارتی فورسز کی بھاری نفری کو علاقے میں طلب کرکے حملہ آوروں کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا گیا ہے، علاقہ کے داخلی اور خارجی راستوں پر بھارتی فوج کی بھاری نفری تعینات ہے اور کسی کو بھی آنے جانے کی اجازت نہیں ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل بھی کشمیر میں بھارتی فوج کے 5 اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔