مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں پٹرولیم مصنوعات ایک بار پھر مہنگی ہونے کا امکان پیدا ہوگیا، اوگرا نے قیمتوں میں 10 روپے فی لٹر تک اضافے کی سفارش کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں ایک بار پھر اضافے کا خدشہ ہے کیوں کہ اوگرا نے وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی ہے جس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں دس روپے تک اضافے کی سفارشات پیش کی گئی ہیں۔
اوگرا کی جانب سے ارسال کردہ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 5 روپے 90 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے فی لٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیر اعظم عمران خان دیں گے۔