روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول پر تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر یوتین نے ماسکو میں انرجی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم امریکہ کے ساتھ ہتھیاروں کے کنٹرول پر تعمیری بات چیت کے لیے تیار ہیں۔  روسی صدر کا کہنا تھا کہ ماسکو اپنے جدید ہتھیاروں سے کسی دوسرے ملک کو نہیں دھمکا رہا۔   انہوں نے کہا کہ امریکہ کی افغانستان میں مداخلت سانحہ کا باعث بنی ہے۔ غیرملکی ایجنٹوں سے متعلق روسی قانون ملک کو بیرونی اثر و رسوخ سے بچانےمیں استعمال ہورہا ہے۔  ذرائع کے مطابق صدر پوتین نے کہا کہ روس غیر ملکی فنڈڈ اداروں کے لیے غیر ملکی ایجنٹ کی اصطلاح استعمال کرتا ہے۔