اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی ساتویں صوبائی دورے پر شیراز پہنچ گئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئيسی کابینہ کے بعض وزراء کے ہمراہ ساتویں صوبائی دورے پر شیراز پہنچ گئے ہیں۔ شیراز ايئر پورٹ پر صوبہ فارس کے گورنر اور صوبہ میں نمائندہ ولی فقیہ نے صدر ابراہیم رئیسی کا شاندار استقبال کیا ۔ صدر ابراہیم رئیسی صوبہ فارس کے ترقیاتی کاموں کا قریب سے جائزہ لیں گے اور عوام کو درپیش مشکلات دور کرنے کے سلسلے میں موقع پر دستور صادر کریں گے۔ صدر ابراہیم رئیسی کا صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ ساتواں صوبائي دورہ ہے۔ صدر ابراہیم رئيسی صوبہ فارس کی انتظامیہ کے اجلاس ميں بھی شرکت کریں گے اور صوبہ عوام کے مختلف طبقات سے بھی ملاقات کریں گے۔