یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب کے اہم شہر الجوبہ کو سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں سے آزاد کرالیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب کے اہم شہر الجوبہ کو سعودی عرب کے کرائے کے فوجیوں سے آزاد کرالیا ہے۔

یمنی ذرائع ابلاغ نے الجوبہ شہر میں یمنی فورسز اور قبائل کی تصاویر کو بھی منتشر کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یمن کے مستعفی صدر عبد ربہ منصور ہادی سے وابستہ فوجی اور سعودی عرب کے کرائے کے فوجی الجوبہ شہر سے فرار ہوگئے ہیں۔

صوبہ مآرب میں یمنی فورسز اور قبائل کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے۔ یمنی تنظیم انصار اللہ کا کہنا ہے کہ صوبہ مآرب کی آزادی  در حقیقت سعودی عرب کی یمن میں شکست کا سنگ میل ثابت ہوگي۔