اجراء کی تاریخ: 13 اکتوبر 2021 - 10:02

صومالیہ میں بم دھماکے سے 12 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 13 فوجی زخمی ہوگئے ہیں۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ صومالیہ میں بم دھماکے سے 12 فوجی اہلکار ہلاک جبکہ 13 فوجی زخمی  ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق دھماکے کے بعد صومالیائی  فوجیوں اور مسلح دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

دہشت گردوں نے بم دھماکے میں ایک فوجی ٹرک کو نشانہ بنایا جس کے بعد فوجیوں اور دہشت گردوں میں مسلح تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں 12 فوجی ہلاک اور 13 زخمی ہوگئے۔