مہر خبررساں ایجنسی نے الخبر الیمنی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یمنی فوج اور قبائل کی سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، یمنی فوج نے تازہ کارروائی میں صوبہ مآرب میں ایک اسٹریٹجک فوجی بیس پر قبضہ کرلیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صوبہ مآرب میں سعودی عرب کے اہم فوجی بیس الخشینہ پر قبضہ کرلیا ہے۔ یمن کے ایک نامہ نگار فارس الحمیری نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں کہا ہے کہ یمنی فورسز نے مآرب شہر کے جنوب میں الجوبہ میں واقع الخشینہ فوجی بیس کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے جنگی طیاروں نے الخشینہ بیس پرمتعدد بار فضائی حملے کئے ہیں۔ الخشینہ فوجی بیس صوبہ مآرب کا ایک اہم فوجی بیس ہے۔
اجراء کی تاریخ: 10 اکتوبر 2021 - 15:26
یمنی فوج اور قبائل کا سعودی عرب کی جارح فوج کے خلاف دفاعی کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، یمنی فوج نے تازہ کارروائی میں صوبہ مآرب میں ایک اسٹریٹجک فوجی بیس پر قبضہ کرلیا ہے۔