مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 23 کروڑ 66 لاکھ 16 ہزار 92 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس مہلک وائرس سے اموات 48 لاکھ 32 ہزار 92 ہو گئیں۔
کورونا وائرس کے دنیا بھر میں 1 کروڑ 80 لاکھ 43 ہزار 10 مریض اسپتالوں، قرنطینہ مراکز میں زیرِ علاج اور گھروں میں آئسولیشن میں ہیں، جن میں سے 85 ہزار 286 کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ 21 کروڑ 37 لاکھ 40 ہزار 990 کورونا مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔
کورونا وائرس کے کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے امریکہ تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں اس وائرس سے اب تک 7 لاکھ 24 ہزار 728 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 47 لاکھ 81 ہزار 200 ہو چکی ہے۔