مہر خبررساں ایجنسی نے بھارتی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بھارتی ریاست اترپردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فسادات کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اتر پردیش کی پولیس کے مطابق نائب وزیر داخلہ کے قافلے کی گاڑی کی زد میں آکر 4 کسان ہلاک ہوئے تھے۔ پولیس کا مزید کہنا ہے کہ واقعے کے بعد مشتعل افراد نے نائب وزیر داخلہ کے قافلے میں شامل گاڑی کو آگ لگادی جس سے کار میں موجود 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ اترپردیش کے نائب وزیراعلیٰ اور نائب وزیر داخلہ لکھیم پور کھیری میں سرکاری منصوبوں کا افتتاح کرنے جارہے تھے۔
اجراء کی تاریخ: 4 اکتوبر 2021 - 09:40
بھارتی ریاست اترپردیش میں کسانوں کے احتجاج کے دوران فسادات کی وجہ سے 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔