پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے سیاحتی مقام سلیازہ کے مقامی ہوٹل سے مسافر بس کو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ضلع ژوب کے سیاحتی مقام سلیازہ کے مقامی ہوٹل سے مسافر بس کو مسلح افراد نے گن پوائنٹ پر اغوا کر لیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب کے معروف تفریحی مقام سلیازہ میں نامعلوم افراد نے مسافروں سے بھری بس اغوا کرلیا، اور نامعلوم مقام کی جانب فرار ہوگئے، مسلح افراد مسافروں کے سامان سمیت بس بھی لے گئے۔ لیویز کے مطابق مسافر بس کوئٹہ سے براستہ ژوب خیبر پختونخوا جارہی تھی، بس سلیازہ کے آگے مقامی ہوٹل پر رکی، جہاں مسافر کھانا کھا رہے تھے، کہ مسلح افراد ہوٹل میں داخل ہوئے اور مسافروں کو گن پوائنٹ پر اغوا کرلیا۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ اور لیویز کی بھاری نفری سلیازہ پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کردی گئی، اور سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔