مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای کی آن لائن موجودگي میں تہران یونیورسٹی میں اربعین حسینی کی مناسبت سے مجلس عزا منعقد ہوئی۔
گذشتہ برسوں میں طلباء کی انجمنیں اربعین حسینی کے موقع پر حسینہ امام خمینی (رہ) میں حاضر ہوکر اربعین حسینی میں شرکت کیا کرتی تھیں، لیکن کرونا وائرس کی وجہ سے گذشتہ سال کی طرح اس سال بھی تہران یونیورسٹی میں اربعین حسینی کی مناسبت سے مجلس عزا رہبر معظم انقلاب اسلامی کی آن لائن موجودگي میں منعقد کی گئي۔ کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں قائم اعلی کمیٹی کے دستورات کی بنا پر طلباء انجمنوں کے بعض نمائندوں نے مجلس عزا میں شرکت کی۔