مہر خبررساں ایجنسی نے العہد کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی فوج کی بربریت اور جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ اسرائیلی فوج کی تازہ ترین فائرنگ کے نتیجے میں جنین اور مقبوضہ بیت المقدس میں 5 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں بیت عنان پر حملہ کیا جس کے بعد اسرائیلی فوج اور فلسطینیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کا آئاز ہوگیا۔ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے اب تک 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔
ادھر فلسطینی انتظامیہ نے مقبوضہ بیت المقدس کے شمال مغرب میں فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل خطے میں بدامنی پھیلا رہا ہے۔
فلسطینی تنظیم حماس اور جہاد اسلامی نے بھی اپنے بیانات میں فلسطینیوں پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیت عنان کے شہداء کا خون ضائع نہیں جائےگا ۔ اسراغيل کی غاصب صہیونی حکومت کو اپنی بربریت اور جارحیت کا تاوان ادا کرنا پڑےگا۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں مقبوضہ بیت المقدس ميں 3 اور جنین میں 2 فلسطینی ھرجہ شہادت پر فائز ہوگئے ہیں۔