مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تاجیکستان کے صدر امامعلی رحمان نے آج اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا صدارتی محل میں باقاعدہ استقبال کیا ۔ ایرانی صدر شانگہائي تعاون تنظیم کے 21 ویں سربراہی اجلاس میں شرکت کی غرض سے تاجیکستان کے دورے پر ہیں ۔ شانگہائی اجلاس کے بعد ایرانی صدر نے تاجیکستان کے صدر سے سرکاری طور پر ملاقات کی۔ تاجیکستان کے صدر امامعلی رحمان نے ایرانی صدر کا باقاعدہ استقبال کیا ۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کئے گئے۔ صدارتی محل میں موجود دستوں نے سلامی پیش کی۔ سرکاری استقبال اور دونوں ممالک کے وفود کی معرفی کے بعد باقاعدہ مذاکرات کا آغاز ہوگيا۔ مذاکرات کے بعد دونوں ممالک کے درمیان معاہدوں کی دستاویزات پر دستخط کئے جائیں گے اور اس کے بعد دونوں ممالک کے صدور مشترکہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 18 ستمبر 2021 - 09:39
تاجیکستان کے صدر امامعلی رحمان نے اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کا صدارتی محل میں باقاعدہ استقبال کیا۔