مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق تاجیکستان کے دارالحکومت دوشنبہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی موجودگی میں شانگہائي تعاون تنظیم کے 21ویں سربراہی اجلاس کا آغاز ہوگيا ہے۔ شانگہائي تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں 12 ممالک رکن اور مبصر کی حیثیت سے شریک ہیں۔
اطلاعات کے مطابق اس اجلاس میں میزبان تاجیکستان کے صدر کے علاوہ قزاقستان، قرقیزستان، بیلاروس، پاکستان، ترکمنستان ازبکستان کے سربراہ موجود ہیں جبکہ روس ، چين، ہندوستان اورمنگولیا کے سربراہ اس اجلاس میں آن لائن شریک ہیں۔ ایران کے صدر اس اجلاس سے خطاب کریں گے ۔