پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عالمی برادری کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا چآہیے اور طالبان کی مدد نہ کی گئي تو افغانستان میں انشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے امریکی ٹی وی سی این این کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری کو طالبان حکومت کو تسلیم کرنا چاہیے ، اگر طالبان حکومت کی مدد نہ کی گئي تو افغانستان میں انشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔ معران خآن نے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پریشان کن ہے، وہاں کیا ہونے والا ہے، کوئی پیشگوئی نہیں کرسکتا تاہم افغانستان میں افراتفری، پناہ گزینوں کے مسائل کا خدشہ ہے، افغانستان کو دہشت گردی کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ عمران خان نے کہا کہ طالبان چاہتے ہیں عالمی برادری انہیں تسلیم کرے اور اگر دنیا نے افغان عوام کی مدد نہ کی تو انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ افغانستان کوغیرملکی فوج کے ذریعے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا، افغانستان میں کٹھ پتلی حکومت کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی، طالبان چاہتے ہیں عالمی برادری انہیں تسلیم کرے، افغان حکومت سمجھتی ہے وہ امداد کے بغیر نہیں چل سکتی جب کہ افغانستان کی خواتین کو باہر سے کوئی حقوق نہیں دلاسکتا، افغان خواتین کووقت کے ساتھ حقوق مل جائیں گے۔

پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ افغان عوام نے 20 سالہ جنگ میں بہت قربانیاں دیں، پاکستان سمیت خطے کا امن افغانستان کےعوام سے منسلک ہے اور پاکستان افغانستان میں امن واستحکام کا خواہش مند ہے، دنیا نے افغان عوام کی مدد نہ کی تو انتشار پھیلنے کا خدشہ ہے، افغان مہاجرین پاکستان کیلیے سب سے بڑا مسئلہ ہیں، پاکستان مزید مہاجرین کا بوجھ برداشت نہیں کرسکتا۔