مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا ہے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے قومی ترانے بھی پیش کئے گئے۔ اس کے بعد وفود میں شامل افراد کی معرفی کرائي گئی۔ سرکاری استقبال کے بعد عراق اور ایران کے رہنماؤں نے باقاعدہ مذاکرات کا آغاز کردیا۔ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات ، علاقائی امور اور عالمی مسائل کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گيا۔ عراق کے وزير اعظم مصطفی الکاظمی ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کے علاوہ ایران کے دیگر اعلی حکام کے ساتھ بھی ملاقات اور گفتگو کریں گے۔
اجراء کی تاریخ: 12 ستمبر 2021 - 11:48
عراق کے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی ایک اعلی وفد کے ہمراہ تہران پہنچ گئے ہیں جہاں ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے ان کا باقاعدہ استقبال کیا ہے۔