مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ترکی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلد بازی نہیں کرے گا۔ دنیا کو بھی طالبان حکومت کو تسلیم کرنے میں جلدی نہیں کرنی چاہیے۔
ترک وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ متوازن حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ ترکی مختلف عوامل کی بنیاد پر فیصلہ کریگا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے افغانستان میں نوبت خانہ جنگی تک نہیں پہنچے گی۔
ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں اس وقت معاشی بحران اور قحط جیسی صورتحال ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم قطر اور امریکہ سےکابل ایئرپورٹ سے متعلق بات کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ طالبان نے عوامی رائے اور انتخابات کے بغیر یکطرفہ طور پر اپنی حکومت کا اعلان کردیا ہے۔ جس کے بارے میں علاقائی اور عالمی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے جبکہ پنجشیر مزاحتمی محاذ نے طالبان کی حکومت کو غیر قانونی قراردیدیا ہے۔