پاکستانی وزارت خارجہ کی دعوت پرافغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا، جس میں چین، ایران، تاجیکستان، ترکمنستان اور ازبکستان کے وزراء خارجہ شریک ہوں گے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے آناتولی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستانی وزارت خارجہ کی دعوت پرافغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کا ورچوئل اجلاس آج ہوگا، جس میں چین، ایران، تاجیکستان، ترکمنستان اور ازبکستان کے وزراء خارجہ شریک ہوں گے۔ پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں افغانستان کی بدلتی صورتحال، افغانستان کو درپیش چیلنجز اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے پر غور کیا جائےگا۔ اطلاعات کے مطابق افغانستان کے بارے میں مذکورہ پانچ ممالک کا اگلہ اجلاس پیر کے دن منعقد ہوگا۔ ذرائع کے مطابق اس اجلاس کی صدارت پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کریں گے۔ اس اجلاس میں افغانستان میں پائدار امن و صلح کے سلسلے میں باہمی تعاون پر بھی غور کیا جائےگا۔