اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ امیر عبداللہیان شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران اور شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے روڈمیپ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان  شام کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ایران اور شام کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے روڈمیپ تیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔  ایرانی وزیر خارجہ نے شام کے وزير خارجہ فیصل مقداد کے ساتھ ملاقات میں کہا کہ ایران، شام کے ساتھ تمام شعبوں میں  اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔  انھوں نے کہا کہ دونوں ممالک اقتصادی اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کے لئے ایک روڈ میپ تیار کررہے ہیں تاکہ باہمی تعاون کے ساتھ امریکہ کی ظالمانہ پابندیوں کو بھر پور مقابلہ کیا جاسکے ۔ امیر عبداللہیان نے شام کے وزیر خارجہ کے ساتھ ملاقات میں علاقائي اور عالمی امور کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔ امیر عبادللہیان نے کہا خطے میں غیر علاقائي طاقتوں کی موجودگی بد امنی اور دہشت گردی کے فروغ کا اصلی سبب ہے ، امریکہ اور اسرائیل خطے میں تمام برائیوں کی جڑ ہیں۔ اور ان کی ظالمانہ پالیسیوں کی وجہ سے خطے کے مسلمانوں، عیسائيوں اور یہودیوں کو بہت نقصان پہنچ رہا ہے۔ امیر عبداللہیان نے کہا کہ اسلامی ممالک کے ساتھ  گفتگو اور مذاکرات کا سلسلہ جاری رہےگا ہم خطے کے مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنے کے خواہاں ہیں۔