مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو فوری طور پر تسلیم کرنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان پراعتبار نہیں کرتے اس لیے افغانستان سے مکمل انخلا خطرناک ہو گا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری جین ساکی نے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کے انخلا کے بعد افغانستان میں سفارتی موجودگی ختم کرنے یا برقرار رکھنے کا فیصلہ ابھی نہیں کیا ہے۔
پریس سیکرٹری جین ساکی نے امریکہ کے افغانستان میں طالبان کی حکومت کو فوری طور پر تسلیم کرنے کے کسی بھی امکان کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ یا ہمارے کسی بھی حلیف کو انھیں تسلیم کرنے کی کوئی جلدی نہیں ہے۔
پریس سیکرٹری جین ساکی نے اس بات پر بھی زور دیا کہ افغانستان میں دہشت گردی کا خطرہ تاحال موجود ہے اور ہمارے فوجی ابھی تک وہاں موجود ہیں۔