مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے کہا ہے کہ امریکی صدر بایڈن اور اسرائیلی وزیر اعظم کی حالیہ ملاقات میں ایران کو دی جانے والی غیر قانونی دھمکی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
ایران کی اعلی قومی سلامتی کونسل کے سکریٹری نے اپنے ٹویٹر بیان میں امریکی صدر اور اسرائیلی وزیر اعظم کی غیر قانونی دھمکیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران امریکہ اور اسرائیل کو منہ توڑ جواب دینے کے لئے آمادہ ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدر بایڈن نے اسرائیلی وزیر اعظم کے ساتھ اپنی حالیہ ملاقات میں دعوی کیا تھا کہ اگر سفارتی طریقے سے ایران کے ایٹمی پروگرام کو روکنے میں کامیابی نہ ملی تو امریکہ ایران کے خلاف دوسرے آپشن سے استفادہ کرے گا۔