مہر خبررساں ایجنسی نے ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے دھماکوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 170 ہوگئی ہے۔ ان دھماکوں میں دوسو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ کابل ایئرپورٹ پر ہونے والے حملے میں 13 امریکی فوجی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔
امریکی فوج کے کمانڈر جنرل کینٹ میک کینزی نے خبردار کیا ہے کہ امریکی فوجیوں پر مزید حملے ہو سکتے ہیں۔ ان کہنا تھا کہ کابل دھماکوں کے مد نظر انخلاء کا عمل متاثر نہیں ہوگا۔
دہشت گرد گروہ داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ ادھر طالبان نے کابل دھماکے کو دہشت گردانہ حملہ قرار دیا ہے۔ پولیٹیکو نے امریکا کے ایک سیکورٹی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ داعش کے عناصر نے خودکش حملہ کیا تھا۔