مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ مغربی ممالک نے دہشت گردی کے پیش نظراپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے دوررہنے کی ہدایت کی ہے۔ افغانستان میں طالبان کوقبضہ حاصل کرنے کے بعد مغربی ممالک نے دہشت گردی کے پیش نظراپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے دوررہنے کی سخت ہدایت کی ہے۔ امریکہ، آسٹریلیا اوربرطانیہ نے شہریوں کو الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل کے ہوائی اڈے پر کسی طور نہ جائیں اور جتنا ہوسکے وہاں سے دوررہیں۔ اس سے قبل برطانیہ کی جانب سے الرٹ جاری کیا گیا تھا شہری محفوظ مقام پرجائیں اورہماری جانب سے مزید ہدایات کا انتظارکریں۔ افغان طالبان کی جانب سے مغربی ممالک کو31 اگست کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے کہ وہ اپنے شہریوں کووہاں سے نکال لیں۔
اجراء کی تاریخ: 26 اگست 2021 - 11:43
مغربی ممالک نے دہشت گردی کے پیش نظراپنے شہریوں کو کابل ایئرپورٹ سے دوررہنے کی ہدایت کی ہے۔