مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں طوفان اور سیلاب سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔ امریکی حکام کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کی شناخت کرلی گئی اور ان کے خاندانوں کو مطلع کردیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ہلاک ہونے والے تمام افراد عمر رسیدہ ہیں۔طوفان اور سیلاب کے باعث اب تک 3 افراد لاپتہ ہیں، جن کی تلاش جاری ہے، سیلابی ریلے سے مکانوں اور گاڑیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
اجراء کی تاریخ: 22 اگست 2021 - 09:14
امریکی ریاست شمالی کیرولینا میں طوفان اور سیلاب سے 4 افراد ہلاک ہوگئے۔