مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر عاشورہ محرم کے حوالے سے جاری پیغام میں کہا ہے کہ میں کربلا کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، جن کی قربانیوں کی بدولت آج اسلام زندہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شہادتِ امامِ حسین علیہ السلام پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے۔ شیخ رشید نے کہا کہ نواسۂ رسول حضرت امام حسین (ع) نے کربلا میں دینِ حق کی خاطر اپنے خاندان کو قربان کر کے اسلام کو حیات ابدی عطا کردی۔
اجراء کی تاریخ: 19 اگست 2021 - 12:48
پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں کربلا کے شہداء کو سلام پیش کرتا ہوں، جن کی قربانیوں کی بدولت آج اسلام زندہ ہے۔