مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی امریکہ کے ملک ہیٹی میں زلزلے کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 1300ہوگئی ۔ ہیٹی میں زلزلے کے باعث13600عمارتیں مکمل تباہ ہوگئیں جبکہ13 ہزار 700 سے زائد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کے آفٹر شاکس کا سلسلہ ابھی تک جاری ہے جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ہیٹی کے وزیراعظم نے ملک بھر میں ایک ماہ کے لیے ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ تمام دستیاب حکومتی وسائل کا استعمال کرتے ہوئے امدادی کاموں میں تیزی لائیں گے۔