اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت کشیدگی اور بحران کا اصلی سبب ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے عراق کے وزیر خارجہ سے ملاقات میں خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی موجودگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے میں غیر علاقائی طاقتوں کی مداخلت کشیدگی اور بحران کا اصلی سبب ہے۔۔ ایرانی صدر نے عراق کے ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں عراقی وزیر اعظم کی دعوت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عراق کا یہ اقدام بڑا اچھا اور مبارک اقدام ہے۔ صدر رئیسی نے کہا کہ ایران علاقائي مسائل کو علاقائی ممالک کے ساتھ ملکر حل کرنے کے اصول پر قائم ہے۔  علاقائي ممالک کو آپسی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ صدر رئیسی نے عراق اور ایران کے دوستانہ اور برادرانہ تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ  ہم عراق کی سلامتی کو ایران کی سلامتی سمجھتے ہیں۔

عراق کے وزير خارجہ نے اس ملاقات میں عراق میں ہمسایہ ممالک کے اجلاس میں شرکت کے سلسلے میں عراقی وزير اعظم کے دعوتنامہ کو صدر رئیسی کو پیش کیا ۔ عراقی وزیر خارجہ نے کہا کہ خطے میں امن و سلامتی ایران اور عراق کی موجودگی کے بغیر ممکن نہیں ہوگی۔ ایران اور عراق کا خطے کے امن و سلامتی میں اہم کردار ہے۔