مہر خبررساں ایجنسی نے ایکس پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے صدر مقام کوئٹہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں آپریشن کے دوران 5 وہابی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
اطلاعات کے مطابق کوئٹہ میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر مغربی بائی پاس کے علاقے میں کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 وہابی دہشت گرد ہلاک ہوگئے تاہم کارروائی میں فورسز کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
سی ٹی ڈی ترجمان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال کمپاونڈ سے اسلحہ وگولہ بارود برآمد ہوا ہے، مزید دہشت گردوں کی موجودگی کے خدشہ کے پیش نظر علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔