مہرخبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگوانے کے بعد عوام سے طبی دستورات کی رعایت کرنے پر زوردیا ہے۔
صدر رئیسی نے ایران کی تیار کردہ کورونا ویکسین لگوانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں طبی عملے کی مجاہدانہ تلاش و کوشش پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔ اور ہمیں ملک کے اندر زیادہ سے زیادہ کورونا ویکسین کو تیار کرنا چاہیے۔
صدر رئیسی نے کہا کہ میں نے کورونا وائرس کامقابلہ کرنے والی قومی کمیٹی کے ساتھ ملاقات میں تاکید کی ہے اور آج پھر تاکید کرتا ہوں کہ ہمیں فصل سرما کے آنے سے پہلے عمومی سطح پر کورونا ویکسین لگانے کی تیاری کرنی چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ عوام کی صحت و سلامتی حکومت کی پہلی ترجیحات میں شامل ہے۔
صدر رئيسی نے کہا کہ جہاں تک ممکن ہوا ایرانی ویکسین برکت سے استفادہ کیا جائے گا اور کمی کی صورت میں معتبر غیر ملکی ویکسین کو در آمد کیا جائےگا۔ ایرانی محققین نے کوایران برکت ویکسین ملک کے اندر تیار کی ہے جس کے بعد ایران کورونا ویکسین تیار کرنے والے چند ممالک کی صف میں شامل ہوگیا ہے۔