مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کی حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات سادہ اکثریت سے جیت لئے ہیں اور وہ کسی اتحاد کے بغیر ہی حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہے۔ آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی 45 میں سے 42 نشستوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہوگئے ہیں پاکستان تحریک انصاف نے 25 نشستیں حاصل کرکے میدان مارلیا جبکہ پیپلز پارٹی نے 11 اور مسلم لیگ ن نے 6 نشستیں حاصل کی ہیں۔ اس کے علاوہ جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس نے بھی ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کی ہے۔
ادھر مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے اپنی ایک پوئیٹ میں آزاد کشمیر کے انتخابی نتائج کو قبول کرنے سے انکار کردیا ہے۔