یونیسکو کے عالمی ثقافتی ادارے کے 44 ویں اجلاس میں ایران کی قومی ریلوے لائن کو ایران کے ثقافتی ورثہ کے طور پر درج کرلیا گیا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے خبر چینل کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ادارے کے 44 ویں اجلاس میں ایران کی قومی ریلوے لائن کو ایران کے ثقافتی ورثہ کے طور پر درج کرلیا گیا ہے۔ یونیسکو میں ایران کا یہ پچیسواں قومی ورثہ ثبت اور درج  ہوا ہے۔ یونیسکو کے عالمی ثقافتی ادارے کے 44 ویں اجلاس میں ارکان نے ایران کی قومی ریلوے لائن کے بارے میں جائزہ لیا اوریونیسکو  کمیٹی کے ارکین نے ایران کے قومی ریلوے کو یونیسکو میں درج کرنے کی منظوری دیدی۔ یونیسکو کے ثقافتی آثار کی فہرست  میں ایران کا یہ پچیسواں اثر ثبت ہوا ہے جبکہ صنعتی لحاظ سے ایران کا یہ پہلا اثر ہے۔ ایران کی شمال – جنوب ریلوے لائن 1400 کلو میٹر پر مشتمل ہے۔ ایران کی ریلوے لائن حمل و نقل کے علاوہ سیاحت کے لئے بھی اہمیت کی حامل ہے۔