چين کے صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے روسیا الیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ چين کے صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق چین کے صوبے ہینان میں طوفانی بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی ہے، شدید بارشوں کے باعث 12 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ایک لاکھ کے قریب افراد محفوظ مقام کی جانب نقل مکانی پر مجبور ہیں۔ ٹرین سمیت دیگر مواصلاتی نظام درہم برہم ہوگیا ہے جب کہ بارشوں کے باعث ایک ڈیم کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔

ذرائع کے مطابق آرمی کے دستے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں ۔