بھارت اور پاکستان کے مختلف شہروں میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت سے منائی جا رہی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت اور پاکستان کے مختلف شہروں میں آج عید الاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے اور عقیدت سے منائی جا رہی ہے۔ نماز عید الاضحی کے اجتماعات میں طبی دستوارات کی رعایت کی گئی ۔  لیکن بعض مقامات پر ایس او پیز کی رعایت نہیں کی گئی ۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد بھارتی اور پاکستانی مسلمان حضرت  ابراہیم علیہ السلام کی سنت کی پیروی کرتے ہوئے اللہ کی رضا کے لیے مختلف جانوروں کی قربانی کررہے ہیں، قربانی کا یہ سلسلہ عید کے تیسرے روز تک جاری رہے گا۔ بھارتی اور پاکستانی حکومتوں نے کورونا وائرس کی روک تھام کے سلسلے میں عوام کو ایس او پیز پر عمل کی ہدایت کی ۔