اجراء کی تاریخ: 18 جولائی 2021 - 12:34

روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکی صدر جو بائیڈن کو وسطی ایشیائي ممالک میں روسی فوجی اڈے دینے کی پیشکش کی ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی اخبار کومر سینٹ نے دعوی کیا ہے کہ روس کے صدر ولادیمیر پوتین نے امریکی صدر جو بائیڈن کو وسطی ایشیائي ممالک میں روسی فوجی اڈے دینے کی پیشکش کی ہے۔

روسی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ صدر پیوٹن نے امریکی صدر جو بائیڈن کو جون میں افغانستان پر نگاہ رکھنے کے لیے تاجیکستان اور قرقیزستان میں اپنے اڈے دینے کی پیش کش کی تھی۔

اخبار کے مطابق امریکہ نے روسی پیشکش کا کوئی ٹھوس جواب نہیں دیا۔ اڈے دینے کی پیشکش جنیوا میں ملاقات کے دوران دی گئی تھی، ادھر روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا ہے کہ ہم افغانستان کیص ورتحال پر قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں۔