مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست آئیووا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ پرواز بھرنے کے بعد گر کر ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
اطلاعات کے مطابق ریاست آئیووا کی کاؤنٹی لین میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ایک گھر کے پچھلے حصے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ جس وقت طیارہ گھرکے عقب پر گرا اس وقت وہاں کوئی موجود نہیں تھا۔
طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ایک مسافر موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جن کی شناخت بالترتیب 57 سالہ چارلس کیزر اور 49 سالہ میتھیو کے نام ہوئی ہے اور دونوں کا تعلق نیویارک کے شہر البانے سے ہے۔
ذرائع کے مطابق امریکہ میں ایک انجن والے چھوٹے طیارے کے حادثات عام ہیں جن میں سالانہ ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوجاتے ہیں ۔