مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو کروشیا کے صدرزوران میلانویچ نے مبارکباد پیش کی ہے۔ عالمی رہنماؤں کی طرف سے ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو مبارکباد اور تہنیتی پیغامات کا سلسلہ جاری ہے کروشیا کے صدر نے اپنے پیغام میں ایران کے نئے صدر کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور اقتصادی روابط کو توسیع دینے پر تاکید کی ہے۔ اس سے قبل روس، چين، ہندوستان، پاکستان، عراق، شام، قطر، کویت عمان، لبنان ، فلسطین اور بعض دیگر ممالک کے رہنما آیت اللہ رئیسی کو مبارکباد پیش کرچکے ہیں۔
اجراء کی تاریخ: 11 جولائی 2021 - 10:26
اسلامی جمہوریہ ایران کے نئے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو کروشیا کے صدر نے مبارکباد پیش کی ہے۔